جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر فواد چوہدری کو آج 3 بجےعدالت میں پیش کیا جائے گا

05:06 AM, 30 Jan, 2023

احمد علی
اسلام آباد: الیکشن کمیشن کے خلاف نفرت پھیلانے سے متعلق کیس میں پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے رہنما فواد چوہدری کو 3بج عدالت میں پیش کیا جائے گا ۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں جوڈیشل مجسٹریٹ وقاص احمد راجا الیکشن کمیشن کے خلاف نفرت پھیلانے سے متعلق کیس کی سماعت کر رہے ہیں ۔ پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کے وکیل بابر اعوان، فیصل چوہدری اور فواد چوہدری کی اہلیہ حبا چوہدری عدالت پہنچ گئے ہیں۔ اس کے علاوہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما خرم نواز اور سینیٹر شہزاد وسیم بھی عدالت پہنچ چکے ہیں ۔ سماعت شروع کے آغاز پر وکیل بابر اعوان نے جوڈیشل مجسٹریٹ وقاص احمد راجہ سے مکالمہ کرتے ہوئے یہ کہا کہ کیس کی سماعت اگر تھوڑی جلدی کر دیں، جس پر جج صاحب نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کیس کیلئے ساڑھے 11 بجے کا وقت رکھ لیتے ہیں۔ جوڈیشل مجسٹریٹ نے فواد چوہدری کو ساڑھے 11 بجے عدالت میں پیش کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے تفتیشی افسر کو حکم دیا کہ فواد چوہدری کا میڈیکل کروا کر رپورٹ پیش کی جائیں ۔
مزیدخبریں