5مرلہ سےکم لال حویلی ہماری ذاتی ملکیت ہے، شیخ رشید
05:37 AM, 30 Jan, 2023
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ 5مرلہ سےکم لال حویلی ہماری ذاتی ملکیت ہے۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے لکھا کہ لال حویلی کوسیل کرنا فاشزم اور سیاسی دہشت گردی ہے، 16 وزارتوں کی چھان بین سےکچھ نہ ملا تولال حویلی پر چڑھائی کردی ہے ، جس کی پہلے ہی 15 فروری عدالت میں تاریخ ہے، برطانوی کمپنی لال حویلی پرفلم بنانے جارہی ہے، جوان کو برداشت نہیں ہے ۔ شیخ رشید احمد کا مزید کہنا تھا کہ ایف سی اور رینجرز سےمدد مانگی گئی ہے ، انہوں نےانکار کیا تو پھر ایف آئی اے اور پولیس کی مدد سےلال حویلی کو سیل کردیا گیا ، آج 5 بجے لال حویلی میں پریس کانفرنس کروں گا ۔ گذشتہ روز پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکریٹری جنرل اسد عمر نے بھی ٹوئٹ کرتے ہوئے یہ دعویٰ کیا تھا کہ شیخ رشید پر دباؤ ڈالنے کیلئے حکومتی مشینری سے ان کے گھر پر حملہ کر کے توڑ پھوڑ کرنے کا منصوبہ بنایا جا رہا ہے ۔