روپے کی ریکارڈ تنزلی جاری ، ڈالر کی قدر میں اضافہ برقرار
06:45 AM, 30 Jan, 2023
کراچی: انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی اونچی اڑان کا سلسلہ جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق انٹربینک میں ڈالر مزید تگڑا، پہلی بار 269 روپے سے بھی تجاوز کرگیا، انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 7 روپے 3پیسےکا اضافہ ہوا ہے . انٹربینک میں ڈالر 269 روپے 63 پیسے کی سطح پربند ہو ہے . اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر ایک روپے بڑھ کر 272 روپے کا ہوگیا، 3 دن میں انٹربینک میں ڈالر 38 روپے74 پیسے مہنگا ہو چکا ہے.