قتل کی سازش کا الزام ، آصف زرداری کا عمران خان کو قانونی نوٹس ارسال

08:04 AM, 30 Jan, 2023

احمد علی
اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے چیئرمین عمران خان کو قانونی نوٹس بھجوایا گیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق نوٹس آصف علی زرداری کی طرف سے بھیجا گیا ہے عمران خان نے الزام لگایا تھا کہ آصف زرداری نے ان کے قتل کے لئے ایک دہشت گرد تنظیم کو رقم دی ہے وزیراعظم، وزیر دفاع اور بلاول بھٹو زرداری نے خبردار کیا تھا کہ اس بیان سے خود آصف زرداری کی زندگی خطرے میں پڑ گئی ہے ۔ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ 27 جنوری کو پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے قومی میڈیا پر خطاب میں سابق صدر آصف زرداری پر الزام لگایا تھا کہ انہیں آصف زرداری کی جانب سے جان کا خطرہ ہے، انہوں نے عمران خان کے قتل کا منصوبہ بنایا ہے۔ قانون نوٹس میں مزید بتایا گیا ہے کہ اس حوالے سے کیا عمران خان کے پاس ٹھوس ثبوت ہیں؟ یہ سراسر الزام اور بہتان ہی ہے، اس سے کئی شکوک و شبہات پیدا ہوئے ہیں لہٰذا سابق وزیر اعظم عمران خان عدالت کو اس پر واضح مؤقف دیں اور ثبوت سامنے لائے جائیں۔ خیال رہےکہ سابق وزیر اعظم و چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے گذشتہ دنوں اپنے خطاب میں یہ الزام عائد کیا تھا کہ ’ایک پلان سی بنا ہے، آصف زرداری اس کے پیچھے ہیں ، ان کے پاس کرپشن کا پیسہ بے تحاشہ ہے، انہوں نے مجھے قتل کرانے کیلئے یہ پیسہ دہشتگرد تنظیم کو دیا ہے‘
مزیدخبریں