عدالت نے فواد چوہدری کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا
11:17 AM, 30 Jan, 2023
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کے جسمانی ریمانڈ کی استدعاع مسترد کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق عدالت نے پولیس کی مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کر دی اور پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ہے۔ دوران سماعت فواد چوہدری کے وکیل بابر اعوان نے کہا کہ جسمانی ریمانڈ کے حوالے سےپراسیکیوشن کے پاس کوئی عملاً استدعا نہیں ہے، جوڈیشل ریمانڈ بھی ایک ریمانڈ ہی کہلایا جاتاہے۔ وکیل بابر اعوان نے جج سے مکالمہ کیا کہ فوادچودھری کے ساتھ زیادتی نہ ہونے دیں،معزز جج نے فواد چوہدری سے استفسار کیا کہ آج تو اپ کے منہ پر کپڑہ نہیں ڈالا نا؟، جی آپ میرے چہرے پر کپڑہ نہیں ڈالا۔ فواد چودھری نے کہا کہ چھ دنوں میں ڈھائی گھنٹوں سے زیادہ میں نہیں سویا، مجھے سردی میں گاڑی کے پیچھے ڈالے پر بٹھایا گیا۔ بعد ازاں عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ وقاص راجہ نے احکامات جاری کیے۔