پاکستان کی پہلی حجابی گلوکارہ ایوا بی نے شادی کرلی

12:09 PM, 30 Jan, 2023

احمد علی
پاکستان کی پہلی خاتون ریپر ایوا بی رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئی ہیں ۔ کنا یاری سے مشہور ہونے والی بلوچی ریپر ایوا بی نے اپنے مایوں اور نکاح کی تصاویر مداحوں کے ساتھ انسٹاگرام پر شئیرکر دی ہیں ۔ کیپشن میں اللّٰہ پاک کا شکر ادا کیا اور لکھا کہ الحمداللّٰہ ، میں اس وقت کے جذبات بیان نہیں کرسکتی ۔ پھراپنے شوہر مدثر قریشی کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ شکریہ مجھے قبول کرنے کیلئے ۔ اس کے علاوہ انہوں نے مہندی سے بھرے ہاتھوں کی بھی ایک تصویر شئیر کی ۔ کیپشن میں شوہر مدثر قریشی کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ بلآخر الحمدللہ ۔ ایوا بی کا برائڈل میک اپ مشہورآرٹسٹ وقار حسین نے کیا ہے ، وقار نے دلہن کے خوبصورت لک کی کئی تصویریں اور ویڈیوزبھی پوسٹ کیں ہیں ۔ وقار حسین کیپشن میں لکھتے ہیں پہلی نظر ۔ ویڈیو میں ایوا بی بھاری سنہری اور سبز کڑھائی والے سرخ رنگ کے بلوچی ڈیزائین کے عروسی جوڑے میں ملبوس ہیں ۔ انہوں نے دو سنہری چوڑیوں اور ایک سیاہ گھڑی کے ساتھ اپنے عروسی انداز کو مکمل کیا ۔ شوہر وقار کی جانب سے ایوا بی کے ہاتھوں کی تصویر بھی شئیر کی گئی ہے جس میں ان کے ہاتھ بلوچیوں کی روایتی مہندی میں رنگے دکھائی دیے گئے ۔ اس سے قبل بھی ایوا بی کی جانب سے منگنی کی تصاویر اور ویڈیوز بھی شئیر کی گئی تھیں ۔
مزیدخبریں