مشرق وسطیٰ کی صورتحال 1973 سے زیادہ خطرناک ہے، امریکی وزیر خارجہ

10:08 AM, 30 Jan, 2024

notype

(ویب ڈیسک ) امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا کہ مشرق وسطیٰ کی صورتحال کئی دہائیوں سے زیادہ خطرناک ہے۔

انٹونی بلنکن نے نیٹو کے سیکرٹری جنرل جینز سٹولٹن برگ کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا، "میں یہ دلیل دوں گا کہ ہم نے کم از کم 1973 کے بعد سے اتنی خطرناک صورتحال نہیں دیکھی ہے جس کا ہم اب پورے خطے میں سامنا کر رہے ہیں۔

جرمنی کی ڈی پی اے نیوز ایجنسی کے مطابق، بلنکن نے کہا، "یہ وہ ماحول ہے جس میں ہم کام کر رہے ہیں۔"

یاد رہے کہ  1973 میں، اسرائیلیوں کے لیے یوم کپور اور عربوں کے لیے اکتوبر جنگ کے نام سے جانے والی جنگ اس وقت شروع ہوئی جب مصر اور شام نے 1967 کی چھ روزہ جنگ میں کھوئے ہوئے اپنے علاقوں کو دوبارہ حاصل کرنے کے لیے اسرائیل پر دو محاذوں پر حملہ کیا، جب اسرائیل نے مصر میں  جزیرہ نما سینائی اور شام کی گولان کی پہاڑیوں پر قبضہ کرلیا تھا۔

اسرائیل نے 1967 میں مغربی کنارے، مشرقی یروشلم اور غزہ کی پٹی سمیت تاریخی فلسطین کے بڑے حصوں پر بھی قبضہ کر لیا۔

مصر نے سینائی پر دوبارہ کنٹرول حاصل کر لیا لیکن شام کی گولان کی پہاڑیوں پر اسرائیل کا قبضہ برقرار ہے جبکہ فلسطینی علاقے بھی آج بھی اسرائیلی فوج کے قبضے میں ہیں۔

مزیدخبریں