صرف 10 سال، عمران خان کو سائفر کیس میں سزا پر صحافی عمران ریاض کا حیران کن رد عمل

01:29 PM, 30 Jan, 2024

(ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کو سائفر کیس میں 10 سال قید کی سزا ہونے پر سینیئر صحافی عمران ریاض کی جانب سے اہم ٹویٹس کئے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اپنے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ٹویٹس کرتے ہوئے صحافی عمران ریاض نے لکھا کہ " صرف 10 سال قید "

اس کے علاوہ انہوں نے گذشتہ دنوں کئے اپنے ایک ٹویٹ کا حوالے دیتے ہوئے اسی کو ری ٹویٹ کیا اور کہا "پہلے عرض کیا تھا پھر کہتا ہوں کہ غلطیوں سے بھرا یہ ٹرائل اپیلوں میں فارغ ہوگا۔ عوام کا فوکس ووٹ پر ہونا چاہیئے۔

29 جنوری 2024 کو کئے گئے اس ٹویٹ میں سینیئر صحافی کا کہناتھا کہ "نواز شریف وقتی ضرورت تو ہو سکتا ہے مگر اتنا اہم نہیں کہ اسکی خاطر عوام کا مقبول ترین لیڈر سولی چڑھا دیا جائے۔ عوام کا فوکس صرف انتخابات میں بھرپور ووٹنگ پر ہونا چاہیئے۔

مزیدخبریں