(ویب ڈیسک ) ایس ڈی او لیسکو نے پانچ سالہ بچے پر بجلی چوری کا مقدمہ درج کروادیا۔
تفصیلات کے مطابق نواب ٹاؤ ن میں ایس ڈی او شہباز چوہدری کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا ، مقدمہ میں حسن آباد کے رہائشی پانچ سالہ یتیم بچے کو نامزد کیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پانچ سالہ بچے کا والد کچھ عرصہ قبل انتقال کر گیا تھا۔
ادھر پولیس حکام کی جانب سے نواب ٹاؤن پولیس کو بچے کو گرفتار کرنے سے روک دیا گیا ہے۔ پولیس حکام نے بتایا ہے کہ واقع کی تحقیقات مکمل ہونے پر ایکشن لیا جائے گا۔