(ویب ڈیسک)پاکستانی انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماورا حسین نے پیلے جوڑے میں تصاویر شیئر کرکے مداحوں کو کشمکش میں مبتلا کردیا ہے۔
تفصیلات کےمطابق پاکستان ڈرامہ اور فلم انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ ماورا حسین نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر پیلے جوڑے میں تصاویر شیئر کی ہیں، ان میں اداکارہ نے اپنے فیشن برانڈ کا جوڑا زیب تن کیا ہوا ہے جبکہ پھولوں کے زیورات اور ہلکے میک اپ میں جاذب نظر آرہی ہیں۔
اداکارہ کے پیلے جوڑے اور گیندے کے پھولوں میں تصاویر نے مداحوں کو کشمکش میں مبتلا کردیا کہ کیا یہ ان کی رسم مایوں کی تصاویر ہیں۔
تاہم مداحوں کی پریشانی کو دور کرتے ہوئے ماورا حسین نے خود ہی واضح کر دیا کہ یہ ان کے مایوں کی نہیں بلکہ ڈرامہ کی شوٹ سے لی گئی تصاویر ہیں۔
انہوں نے کیپشن میں لکھا کہ ’یہ جفا کی شوٹ کی تصاویر ہیں براہ مہربانی گمراہ نہ ہوں‘۔
اداکارہ کی واضاحت کے باوجود بھی بعض مداح ان کی تصاویر کے کمنٹس میں تبصرہ کرتے ہوئے انہیں مبارک باد دے رہے ہیں۔