ویب ڈیسک: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا اختتام بھی مندی پر ہوا۔ مارکیٹ 931 پوائنٹس کی کمی سے 61 ہزار 841 پوائنٹس پر بند ہوئی۔
تفصیلات کے مطابق دن بھر مجموعی طور پر 346 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا۔ 76 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 249 کے شیئرز میں کمی ہوئی۔مارکیٹ میں 42 کروڑ 86 لاکھ سے زائد شیئرز کی لین دین ہوئی۔
اسٹاک مارکیٹ میں 15 ارب 7 کروڑ سے زائد مالیت کے شیئرز کی لین دین ہوئی۔ مارکیٹ کی بلند ترین سطح 63,074 جبکہ کم ترین سطح 61,637 پوائنٹس رہی۔
ذرائع کے مطابق مارکیٹ کیپٹلائزیشن میں 166 ارب روپے کی کمی ہوئی ہے۔