افغانستان نے سفارتی سنگ میل عبور کرلیا، چین نے باضابطہ تسلیم کرلیا

09:20 PM, 30 Jan, 2024

ویب ڈیسک: افغانستان نے ایک اور سفارتی سنگ میل عبور کرلیا۔ چینی صدر شی جن پنگ نے افغان سفیر بلال کریمی سے ملاقات میں سفارتی کاغذات منظور کرلیے۔ افغان سفیر نے بعد ازاں چینی وزیر خارجہ سے  بھی ملاقات کی۔

یاد رہے کہ اس سے قبل افغانستان کی طالبان حکومت نے اعلان کیا تھا کہ چین نےاس کے سفیر اسد اللہ بلال کریمی کو باضابطہ طور پر تسلیم کر لیا ہے۔ انہوں نے اسے دو پڑوسی ملکوں کے درمیان بڑھتے ہوئے تعلقات میں ایک اہم باب قرار دیا۔

تاہم آج سے پہلے نہ تو چین اور نہ ہی کسی دوسرے ملک نے افغانستان کی طالبان انتظامیہ کو باضابطہ طور پر تسلیم کیا ہے۔ طالبان وزارت خارجہ کے ایک سرکاری بیان میں کہا گیا ہے کہ چینی وزارت خارجہ کے پروٹوکول ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر جنرل ہانگ لی نے نو مقرر کردہ سفیر اسد اللہ بلال کریمی کی اسناد کی نقل قبول کی ہے۔ 

بیان میں ہانگ کا یہ کہتے ہوئے حوالہ دیا گیا ہے کہ انہوں نے کریمی کی آمد کو بیجنگ اور کابل کے درمیان مثبت تعلقات کے مزید استحکام اور توسیع میں ایک اہم قدم قرار دیا ہے۔

مزیدخبریں