توشہ خانہ ریفرنس کی سماعت کررہے جج کی طبیعت اچانک بگڑ گئی

10:08 PM, 30 Jan, 2024

ویب ڈیسک: راولپنڈی اڈیالہ جیل میں توشہ خانہ ریفرنس کی سماعت کے دوران پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کا دفعہ 342 کے تحت بیان قلم بند کرلیا گیا جبکہ احتساب عدالت اسلام اباد کے جج محمد بشیر کی طبیعت خراب ہونے پر سماعت کل صبح تک ملتوی کردی گئی، بانی چیئرمین پی ٹی آئی کا بیان کل صبح قلم بند کیا جائے گا۔

راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں توشہ خانہ ریفرنس کی سماعت ہوئی۔ احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے ریفرنس پر سماعت کی۔

توشہ خانہ ریفرنس کی سماعت کے دوران عدالت کی جانب سے بانی چیئرمین پی ٹی آئی کو 27 اور بشریٰ بی بی کو 25 سوالات پر مشتمل سوالنامہ فراہم کیا گیا تھا۔

ملزمان کی جانب سے حق جرح بحال کرنے کی درخواست دائر کی گئی جسےعدالت نے مسترد کردیا۔

وکلاء صفائی کی جانب سے 342 کا بیان ریکارڈ کرنے کے لیے 2 دن کا وقت دیے جانے کی درخواست بھی دائر کی گئی۔

عدالت نے درخواست مسترد کرتے ہوئے آج ہی 342 کا بیان ریکارڈ کرانے کی ہدایت کی۔

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے سماعت میں 6 بار وقفہ کیا۔

سماعت کے دوران جج محمد بشیر کی طبیعت خراب ہونے پر جیل اسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ جج کے اسپتال منتقل ہونے کے بعد ریفرنس کی سماعت کل صبح تک ملتوی کردی گئی۔

کل ملزمان کی جانب سے گواہان صفائی کی لسٹ بھی عدالت میں پیش کی جائے گی۔

توشہ خانہ ریفرنس کی سماعت کے دوران سابق وزیراعظم عمران خان نے احتساب عدالت کے جج محمد بشیر سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے ہمارا حق دفاع ختم کیا، میں گواہوں پر خود جرح کرنا چاہتا تھا، میری گزارش ہے کہ ہمارا حق جرح بحال کیا جائے، کیا آج ہی سزا کا اعلان کرنا ہے، اس پر جج محمد بشیر نے کہا کہ آپ پریشان نہ ہوں۔

عمران خان نے کہا کہ ہمارے پاس توشہ خانہ تحائف کی اصل قیمت آئی ہے، ہم نے اس لئے جرح کرنی تھی،میں نے جھوٹے گواہوں کو ایکسپوز کرنا تھا ،آپ نے جلدی جلدی میں سب کچھ کیا، میرے اوپر جو الزام ہے میرے خلاف جھوٹے گواہوں کو پیش کیا گیا، میں بار بار کہہ رہا ہوں میری بیوی کا اس کیس سے کوئی تعلق نہیں ،وزیر اعظم ہاوس کے ملٹری سیکرٹری کے ذریعے جھوٹ بلوایا گیا۔

اڈیالہ جیل میں توشہ خانہ ریفرنس کی سماعت کےدوران احتساب عدالت کےجج محمدبشیرکی طبیعت خراب ہونے پرانہیں اسپتال منتقل کردیاگیا

جیل میں توشہ خانہ ریفرنس کی سماعت کےدوران بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ کا دفعہ 342 کے تحت بیان قلم بندکرلیاگیا۔

جج محمد بشیرکےاسپتال منتقل ہونےکےبعدریفرنس کی سماعت کل بدھ تک ملتوی کردی گئی،بانی چیئرمین پی ٹی آئی کا بیان بدھ کی صبح قلم بند کیا جائے گا۔

مزیدخبریں