مستقبل کی ملکی معیشت مستحکم افغانستان کے گرد گھومتی ہے

06:27 AM, 30 Jul, 2021

حسان عبداللہ
اسلام آباد(پبلک نیوز)‌وفاقی وزیراطلاعات نے کہا ہے کہ پاکستان کی مستقبل کی معیشت مستحکم افغانستان کے گرد گھومتی ہے. وزیراطلاعات چوہدری فوادحسین نےپاک یوتھ فورم کےزیراہتمام تقریب سےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم وسطی ایشیائی ریاستوں کے ساتھ مضبوط مواصلاتی روابط کے خواہاں ہیں. صرف مستحکم اور پرامن افغانستان سے ہی وسطی ایشیائی ریاستوں اورخطے میں مواصلاتی رابطے ممکن ہو سکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان خطے میں اقتصادی اور تجارتی روابط کا فروغ چاہتا ہے۔ پاکستانی قیادت افغانستان میں امن کے قیام کی خواہاں ہےاور اس سلسلے میں مصالحانہ کردار ادا کرتی رہے گی۔ پاک اور افغان نوجوانوں کو ایک فارم پر لانا خوش آئند ہے۔
مزیدخبریں