ٹیکس نظام کی بہتری کیلئے اصلاحات جاری ہیں، وزیراعظم
06:53 AM, 30 Jul, 2021
اسلام آباد(پبلک نیوز) وزیراعظم عمران خان سے چیمبرز آف کامرس کے صدور کی ملاقات ہوئی ہے جس میں حکومت وکاروباری برادری نے ا مشاورت سے ٹیکس ریونیو بڑھانے کی حکمت عملی پر اتفاق کیا ہے. چیمبرز صدور کی جانب سے حکومت کی کاروبار دوست پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار کیا گیا ہے. وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حکومت برآمدات بڑھانے کیلئے صنعتوں کو سہولیات فراہم کر رہی ہے،برآمدات بڑھنے سے تجارتی خسارہ کم ہوگا اور زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگا، زرمبادلہ بڑھنے سے ملک میں روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے،ٹیکس نظام کی بہتری کیلئے اصلاحات جاری ہیں. وزیرِ اعظم کی وفاقی وزراءکو اسٹیک ہولڈرز سے مسلسل رابطے میں رہنے کی ہدایت، انہوں نے کہا زراعت کی ترقی کیلئے جامع ایگریکلچرل پلان اور صنعتوں کو مراعات و سہولیات فراہم کر رہے ہیں. وزیر اعظم نے اس موقع پر کہا کہ تمام مطلوبہ ایکو سسٹم (Ecosystem) کے ساتھ اسپیشل ٹکنالوجی زونز کی بڑھتی ہوئی تعداد سے ملک میں ٹیک بزنس کو فروغ ملنے میں آسانی پیدا ہوگی۔شرکاء نے پہلی دفعہ کاروباری برادری کے مسائل کے حل کیلئے ان کی تجاویز براہِ راست سننے کے حکومتی اقدام کو بھی سراہا اور ماضی میں اس طرح کے کسی اقدام کی موجودگی نہ ہونے کی وجہ سے حکومت و کاروباری برادری کے مابین موجود خلیج سے ملک میں کاروبار کی راہ میں حائل رکاوٹوں کا بھی ذکر کیا. وزیرِ اعظم نے ہدایات جاری کیں کہ دوسرے بڑے شہروں کے ساتھ ساتھ بلوچستان اور آزاد جموں و کشمیر میں ایس ٹی زیز (STZs) کے قیام کی طرف یکساں توجہ دی جائے