سردار تنویر الیاس کو آزاد کشمیر کا وزیر اعظم بنانیکا فیصلہ

07:32 AM, 30 Jul, 2021

حسان عبداللہ
اسلام آباد(پبلک نیوز)‌حال ہی میں کشمیر الیکشنز کے نتیجے میں ایم ایل اے منتخب ہونے والے سردار تنویر الیاس کو آزاد کشمیر کا وزیر اعظم بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے. ذرائع کا کہنا ہے کہ بیرسٹر سلطان محمود صدر آزاد کشمیر ہونگے جبکہ خواجہ فاروق کو اسپیکر اور فہیم ربانی ڈپٹی اسپیکر بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے. واضح رہے کہ آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف کی کل نشستوں کی تعداد 26ہو گئی ہے اور وہ حکومت بنانے کی پوزیشن میں آ چکی ہے۔ ضلع باغ میں پاکستان تحریک انصاف دو نشستیں حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی ہے۔ حلقہ ایل اے 16 باغ کے انتخابی مرحلے کے بعد قانون ساز اسمبلی میں براہِ راست منتخب ہونے والے 45ارکان کا ایوان مکمل ہو گیا ہے۔
مزیدخبریں