پبلک نیوز ہیڈلائنز، شام 6 بجے، 30 جولائی 2021

01:10 PM, 30 Jul, 2021

شازیہ بشیر
وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ڈیلٹا ویرینٹ نے دنیا میں بہت سے مسائل پیدا کیے ہیں۔ جن کو ویکسین ہوتی ہے۔ ان کو یہ وائرس ہوتو جاتا ہے لیکن یہ ان کو زیادہ متاثر نہیں کرتا ہے۔ اگر گھر میں ایک ہوا ہے تو باقی خود آئسو لیٹ کرلیں۔ ڈاکٹر باری کہتے ہیں کہ یہ دو سے ڈھائی ہزار نہیں بلکہ دس ہزار لوگ ہیں جو متاثر ہورہے ہیں۔ کیونکہ یہ ٹیسٹ نہیں کراتے ہیں وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ ملک بھر میں پری ون سے پانچویں جماعت کیلئے یکساں نصاب تعلیم آئندہ ماہ سے رائج ہو جائے گا چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی کی طبعیت ناساز ہو گئی ہے۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق ان کے سینے میں تکلیف ہے پاکستان میں کورونا وائرس کے انڈین ویرینٹ ڈیلٹا کے بعد کیلیفورنیا ایپسیلون وائرس پھیلنے لگا۔ پنجاب سے 5 کیسز سامنے آ گئے ہیں سندھ میں اگلے ہفتے امتحانات نہیں ہوں گے۔ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے باقاعدہ اعلان کر دیا ہے
مزیدخبریں