پیٹرول مزید مہنگا کرنے کی تیاریاں

02:59 PM, 30 Jul, 2021

احمد علی
اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان میں پیٹرول کو مزید مہنگے کرنے کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی ( اوگرا) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کے لیے سفارشات بھی تیار کر لی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اوگرا کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی تبدیل شدہ قیمتوں کے لیے سفارشات پیٹرولیم ڈویژن کو بھجوا دی گئیں جن میں پٹرول کی قیمت میں 1 روپے 71 پیسے فی لٹر اضافہ کی تجویز دی گئی ہے۔ جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل 2 روپے 27 پیسے سستا کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق مٹی کا تیل بھی مہنگا کرنے کی تیاریاں ہیں، اوگرا نے مٹی کا تیل 35 پیسے مہنگا کرنے اور لائٹ ڈیزل 24 پیسے کرنے کی تجویز دی ہے۔ اس حوالے سے وزیراعظم عمران خان کی مشاورت کے بعد کل حتمی فیصلہ اور اعلان کیا جائے گا۔
مزیدخبریں