کمرشلائزیشن فیس وصولی غیر قانونی اقدام، لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ
03:03 PM, 30 Jul, 2021
لاہور ( پبلک نیوز) لاہور ہائیکورٹ کا ایل ڈی اے کے خلاف بڑا فیصلہ، گلبرگ، جیل روڈ، ماڈل ٹاؤن لنک روڈ سمیت شہر کے دیگرعلاقوں کو کمرشلائزیشن فیس کی وصولی کا اقدام غیر قانونی قرار دے دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق کمرشلائزیشن فیس کے خلاف 2014 سے دوہزار بیس تک درخواستیں دائر کی گئیں جن کو عدالت عالیہ نے منظور کیا۔ جسٹس عائشہ اے ملک نے 73درخواستوں پر محفوظ کیا گیا فیصلہ سنایا۔ جسٹس عائشہ اے ملک نے دسمبر میں محفوظ کیا گیا فیصلہ سنا دیا۔ جسٹس عائشہ اے ملک کی جانب سے سنائے گئے فیصلہ میں کہا گیا کہ ایل ڈی اے رولز 2020 آ چکے ہیں۔ پہلے سے منظور شدہ کمرشل روڈز پر موجود پراپرٹی پر کمرشل اور کنورژن فیس کی وصولی غیر قانونی ہے۔ واضح رہے کہ درخواست گزاروں نے ایل ڈی اے کی جانب سے شہر کے مختلف علاقوں میں کمرشلائزیشن فیس عائد کرنے کے اقدام کو چیلنج کیا۔ درخواست گزاروں نے ایل ڈی اے کی عائد کی گئی کمرشلائزیشن فیس کا اقدام کالعدم قرار دینے کی استدعا کی تھی۔