سندھ میں موٹر سائیکل ڈبل سواری پر پابندی عائد

03:07 PM, 30 Jul, 2021

احمد علی
کراچی (ویب ڈیسک) سندھ حکومت کی جانب سے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سندھ میں جزوی لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا جو کل سے نافذ العمل ہو گا۔ اس دوران مخصوص سیکٹر کھلے رہیں گے جن میں فارمیسیز، پٹرول پمپس سمیت شامل ہیں۔ اس حوالے سے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے باقاعدہ پریس کانفرنس بھی کی جس میں تمام تر تفصیلات سامنے رکھیں۔ خیال رہے کہ کراچی میں کورونا کیسز کی شرح سب سے زیادہ ہے۔ شہر قائد کے ایک ضلع میں 33 فیصد تک کیسز ہیں۔ دوسری جانب پنجاب سے کورونا وائرس کی کیلیفورنیا کی قسم بھی آ گئی ہے۔
مزیدخبریں