پاکستان میں ہونڈا سٹی کا نیا ماڈل 6 جنریشن متعارف

05:50 PM, 30 Jul, 2021

شازیہ بشیر
ویب ڈیسک: پاکستان میں ہونڈا اٹلس کار لمیٹڈ کی جانب سے متعارف کرا دیا گیا ہے۔ نیا ماڈل 6 جنریشن ہے جس کو ایک لمبے انتظار کے بعد باضابطہ طور پر متعارف کرایا گیا۔ مارکیٹ میں مقابلہ سخت ہونے پر ہونڈا کی جانب سے 6 جنریشن سٹی لانچ کی گئی۔ اس سے قبل ٹویوٹا یاریس اور چنگان ایلزون نے مارکیٹ میں اپنی دھاک بیٹھا رکھی ہے۔ سٹی کے آنے پر مقابلہ سخت اور مزید دلچسپ ہو جائے گا۔ سٹی کی لانچ قبل سے ہی بکنگ شروع کر دی گئی تھی، ایک ہزار سے زائد لوگوں نے بکنگ کرائی۔ نئی گاڑی کے 5 مختلف ورژن ہیں اور سب میں ایس او ایچ سی آئی وی ٹیک 4 سلنڈر 16 والوز انجن دیا گیا ہے۔ دو ورژن میں 1200 سی سی جبکہ تین میں 1500 سی سی انجن ہے۔ اگر قیمتوں کی بات کی جائے تو سٹی 1.2 ایل مینوئل کی قیمت 26 لاکھ، سٹی 1.2 ایل سی وی ٹی کی قیمت 28 لاکھ، سٹی 1.5 ایل سی وی ٹی کی قیمت 29 لاکھ، سٹی ایسپائر 1.5 ایل ایم ٹی کی قیمت 30 لاکھ 19 ہزار اور سٹی ایسپائر 1.5 ایل سی وی ٹی کی قیمت 31 لاکھ 74 ہزار روپے رکھی گئی ہے۔
مزیدخبریں