‏ڈیلرز مارجن میں اضافہ، پیٹرول کی قیمت میں اضافے کا خدشہ

12:03 PM, 30 Jul, 2022

احمد علی
اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے پیٹرول ، ڈیزل پر ڈیلر مارجن بڑھاکر7 روپے فی لیٹر مقرر کرنے کی منظوری دیدی ۔ مہنگائی کے ستائے عوام پر مزید بوجھ ڈال دیا گیا ، وفاقی کابینہ نےڈیلرز مارجن بڑھانے کی سمری سرکولیشن کے ذریعے منظورکر لی، پیٹرول ، ڈیزل پر ڈیلر مارجن بڑھاکر7 روپے فی لیٹر مقرر کرنے کی منظوری دے دی گئی۔ ڈیزل پر ڈیلر مارجن میں 2 روپے 87 پیسے اضافےکی منظوری دے گئی جبکہ پیٹرول کے فی لیٹر پر ڈیلر مارجن میں 2 روپے 10پیسے کا اضافہ منظور کیا گیا۔ ڈیلرز مارجن میں اضافے کا اطلاق یکم اگست سے ہوگا، مارجن میں اضافے سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھی اضافے کا خدشہ ہے۔ خیال رہے کہ پیٹرولیم ڈیلرز کی جانب سے 18 جولائی کو ملک بھر میں ہڑتال کی کال دی گئی تھی، ہڑتال کی کال پر پیٹرول ڈویژن نے مذاکرات کے ذریعے ڈیلرز مارجن بڑھانے کی حامی بھری تھی۔
مزیدخبریں