ضلع باجوڑ کے صدر مقام خار میں دھماکہ

05:14 PM, 30 Jul, 2023

احمد علی
باجوڑ ، جمعیت علمائے اسلام کے زیر اہتمام شنڈئی موڑ ہیڈ کوارٹر خار میں جاری ورکرز کنونشن میں دھماکہ ہوا ہے. پولیس کے مطابق، دھماکہ جمعیت علمائے اسلام کے ورکرز کنونشن میں ہوا ہے، دھماکے میں زخمیوں کی بھی اطلاعات ہیں. ترجمان ریسکیو1122 کا کہنا ہے کہ 70 سے زائد زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے ، دھماکے میں ابتک 17 شہدا کی تصدیق ہو پائی ہے، ریسکیو کے میڈیکل ٹیکنشنز کی ٹیمیں ہسپتال میں موجود ہیں. ترجمان ریسکیو1122 کے مطابق ریسکیو1122 نے مہمند, لوئر دیر، چارسدہ سے 9 مزید ایمبولینسز ہسپتال پہنچا دی گئیں ہیں، شدید 17 زخمیوں کو تیمرگرہ ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے.
مزیدخبریں