باجوڑ دھماکہ،مولانا فضل الرحمان کا وزیر اعظم سے تحقیقات کرنے کا مطالبہ

08:45 PM, 30 Jul, 2023

احمد علی
پشاور: جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے باجوڑ میں ورکر کنونشن کے دوران دھماکے پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سے واقعے کی انکوائری کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔ مولانا فضل الرحمان کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ شہداء کے درجات بلند فرمائے، زخمیوں کی صحتیابی کے لئے دعا گو ہوں، جے یو آئی کے کارکنان ہسپتال پہنچ کر خون کے عطیات فراہم کریں اور کارکنان پر امن رہیں، وفاقی و صوبائی حکومت زخمیوں کو بہترین علاج فراہم کرے۔ دوسری جانب مولانا فضل الرحمان نے دھماکے کے بعد وزیر اعظم سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور واقعے پر شدید تشویش کا اظہار کیا، سربراہ جے یو آئی نے وزیر اعظم سے زخمیوں کو باجوڑ سے پشاور لے جانےکے لئے ہیلی کاپٹر فراہم کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے مولانا فضل الرحمان کی درخواست پر باجوڑ سے پشاور ہیلی کاپٹر بھجوانے کے احکامات جاری کر دئیے ہیں، مولانا فضل الرحمان نے دھماکے کے بعد فاٹا کے امیر رکن اسمبلی مولانا جمال الدین اور اعلیٰ حکام سے رابطہ کر کے حالات بارے تفصیلات حاصل کیں۔
مزیدخبریں