ویب ڈیسک:خلیل الرحمٰن قمرکو ہنی ٹریپ کرکے تاوان مانگنے کی تفتیش میں بڑی پیش رفت ہوئی ہے، ہنی ٹریپ گینگ کے ماسٹر مائنڈ حسن شاہ کو ساتھی رفیق کے ساتھ پشاور سے گرفتار کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پولیس نے بتایا کہ ملزم نے خلیل الرحمٰن قمر کی قابل اعتراض ویڈیو بھی وائرل کردی جبکہ ملزم خواتین سمیت 12 ارکان پر مشتمل گروہ کا مرکزی کردار ہے۔
ملزم کا بیان میں کہنا تھا کہ خلیل الرحمٰن قمر اسکرپٹ کے لیے نہیں، غلط ارادے سے خاتون کےگھر گئے، خلیل الرحمٰن قمر نے نازیبا ویڈیوز کی وجہ سے اغوا کا واویلا کیا۔
پولیس نے بتایا کہ دونوں ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے، خاتون سمیت 12 ملزمان کو پہلے گرفتار کیا جاچکا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز کہا تھا کہ خلیل الرحمٰن قمر کو ڈراما بنانے کا جھانسا دے کر رات کو بلانے کے بعد اغوا اور مبینہ تشدد کا نشانہ بنانے والے ملزم نے دعویٰ کیا کہ ان کے پاس ڈراما ساز کی نازیبا ویڈیوز موجود ہیں۔