گوادر: پرتشدد ہجوم کے ہاتھوں شہید ہونے والے جوان کی نمازجنازہ ادا

12:00 PM, 30 Jul, 2024

ویب ڈیسک: گزشتہ روز گوادر میں پرتشدد ہجوم کے ہاتھوں جام شہادت نوش کرنے والے جوان کی نمازجنازہ ادا کردی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق 29 جولائی 2024 کو نام نہاد بلوچ راجی موچی کے آڑ میں ایک پرتشدد ہجوم نے گوادر ضلع میں سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں پر حملہ کیا تھا۔

پرتشدد ہجوم کے حملے میں بلوچستان کے ضلع نصیرآباد کے رہائشی 30 سالہ سپاہی شبیر بلوچ نے جام شہادت نوش کیا تھا۔ جس کی نمازجنازہ آج گوادر میں ادا کردی گئی ہے۔ 

نماز جنازہ میں وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیاء اللہ لانگو پاک فوج کے آفسران، جوان ، سول اور سماجی شخصیات نے شرکت کی۔ 

نماز جنازہ کے بعد شہید کے جسدِ خاکی کو آبائی علاقے روانہ کر دیا گیا۔ جہاں انہیں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا جائے گا۔

مزیدخبریں