اپنی ذات کیلئےانتقام نہیں،احتساب ضرور ہوگا،احمد خان بھچر

12:17 PM, 30 Jul, 2024

ویب ڈیسک: پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر احمد خان بھچر نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کا پیغام ہے کہ قوم دسمبر میں الیکشن کیلئے تیار رہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احمد خان بھچر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کہتے ہیں اپنی ذات کے لیے انتقام نہیں لوں گا، ملک کو نقصان پہنچانے والوں کا احتساب ضرور کریں گے۔

احمد خان بھچر نے کہا کہ ہم سارے پارلیمیٹیرین اپنی لیڈر سے ملنے آئے،میرے ساتھ میاں اعجاز شفیع سمیت دیگر یہاں آئے،ہمیں افسوس ہوا یہ ہمارے قائدیں ساتھ ظلم کر رہے ہیں،عمر سرفراز چیمہ کو ہسپتال بھیجنے کا جج کا حکم ہے،عمر سرفراز چیمہ کو میڈیکل کی سہولت دینے سے انکار کر دیا گیا ہے اور ڈاکٹر یاسمین راشد کی طبیعت بھی حکومت کی بے حسی کے باعث خراب ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کا پیغام قوم کے نام ہے کہ دسمبر تک قوم الیکشن کے لیے تیار رہے،ایک سوال آتا ہے کہ الیکشن پر خرچہ ہو گا، الیکشن پر خرچہ بہتر ہے اس قوم کا اس عذاب سے جان چھوٹ جائے گی۔بانی پی ٹی آئی جلسوں کا شیڈول دے رہے ہیں،لاہور میں بھی بہت جلد بڑی تبدیلی آئے گی،ہمارا پہلے دن سےبیانیہ ہے کہ ہم فوج کے خلاف نہیں ہیں۔

احمد خان بھچر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کا بیان توڑ مروڑ کر پیش کیا جا رہا ہے،5 اگست سے نئی تحریک شروع ہو گی،ہماری لیڈر شپ اسلام آباد میں کال کر رہی ہے، الیکشن کمیشن ہم پر احسان نہیں کر رہی، عمران خان کو سب کچھ پتا ہوتا ہے۔

مزیدخبریں