وزیراعلیٰ مریم نواز کی مختلف شہروں میں نئے کوریڈور بنانے کی منظوری

12:34 PM, 30 Jul, 2024

ویب ڈیسک: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے نئے کوریڈور بنانے کی منظوری دے دی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا جس میں مختلف شہروں میں نئے کوریڈور بنانے کی منظوری دی گئی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ساہیوال سے چیچہ وطنی، رجانہ سے لیہ تک دو رویہ سڑک بنائی جائے گی، دیپالپور سے وہاڑی تک سنگل روڈ کو دو رویہ سڑک میں تبدیل کیا جائے گا جبکہ شور کوٹ جھنگ چراغ والی تک نئی دو رویہ سڑک بنائی جائے گی۔

210 ارب روپے کی لاگت سے تینوں پراجیکٹ دسمبر 2025ء تک مکمل ہوں گے۔

وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے تین ماہ میں نئے کوریڈور پر تعمیرات کے آغاز کا حکم دے دیا، تینوں کوریڈور ایشین ڈویلپمنٹ بینک اور حکومت پنجاب کے اشتراک کار سے مکمل کئے جائیں گے۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ بڑے شہر وں کو منسلک کرنے والے روڈز کوریڈورز سے عوام کو آمدورفت میں آسانی ہوگی، روڈ کوریڈور پراجیکٹ نہ صرف سفری مشکلات کو کم کرے گا بلکہ معاشی ترقی میں بھی اہم کردار ادا کرے گا۔

مزیدخبریں