شمالی کوریا، کم جونگ ان کا پسندیدہ گاڑی پر سیلاب زدہ علاقے کا دورہ

12:52 PM, 30 Jul, 2024

ویب ڈیسک : شمالی کوریا کے حکمران کم جونگ ان اپنی پسندیدہ ترین گاڑی ٹویوٹا لیکسز پر سیلاب زدہ علاقے میں پہنچ گئے۔

رپورٹ کے مطابق شمالی کوریا میں بارشوں کے باعث سیلاب کی وجہ سے ایمرجنسی کا اعلان کردیا گیا۔ سیلاب زدہ علاقےمیں پھنسے ہوئے 5 ہزار شہریوں کو 10 آرمی ہیلی کاپٹرزاور درجنوں موٹر بوٹس کے ذریعے انخلا کرکے محفوظ مقامات تک پہنچا دیا گیا۔ چین کی سرحد سے متصل سینوئیجو شہر اور یوجو کاؤنٹی میں موسلادھار بارش کے بعد کھیت اور مکانات ڈوب گئے۔

رپورٹ کے مطابق کم جونگ اُن نے خود سیلاب زدہ علاقوں میں پہنچ گئے انہوں  نے اپنی پسندیدہ ترین گاڑی ٹویوٹا لیکسز LX600 پر سیلابی علاقوں کا دورہ کیا۔  کئی فٹ گہرے پانی میں اور کیچڑ بھری گلیوں میں دورہ کرتےرہے۔

یادرہے 2020 کے سیلاب میں بھی کم جونگ ان نے اپنی ٹویوٹا لیکسز LX570میں  طوفان سے متاثرہ علاقوں کادورہ کیا تھا۔ تاہم اس وقت وہ گاڑی خود چلا رہے تھے اور اس دفعہ ان کی گاڑی شوفر چلا رہا تھا اوروہ خود پیچھے بیٹھے تھے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق موجودہ صورتحال کی وجہ سے شمالی کوریا میں خوراک کی قلت کا امکان بھی ظاہر کیا گیا ہے جبکہ سیلاب کے باعث زخمی افراد یا اموات کے حوالے سے کوئی تعداد سامنے نہیں آئی ہے۔

مزیدخبریں