سمندرپارپاکستانی مجرمانہ سرگرمیوں میں سب سےزیادہ ملوث ہیں،وزارت اوورسیزپاکستانی

01:07 PM, 30 Jul, 2024

ویب ڈیسک: حکام وزارتِ اوورسیز نے کہا کہ پاکستانی بیرون ملک مجرمانہ سرگرمیوں میں سب سے زیادہ ملوث ہیں۔ متحدہ عرب امارات میں ہونے والے کل جرائم میں سے 50 فیصد جرائم میں پاکستانی ملوث ہونے کا انکشاف  ہواہے۔اسی باعث دوسرے ممالک کے ورکرز کوترجیح دی جاتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اوورسیز پاکستانی کا سینیٹر ذیشان خانزادہ کی زیرِ صدارت اجلاس ہوا۔سینیٹر علامہ راجا ناصر عباس  نے کہا کہ عراق میں بنگلہ دیش کے لوگ روزگار کے لئے ذیادہ جا رہے ہیں۔ 

حکام وزارت اوورسیز  نے کہا کہ عراقی سفیر کی پاکستانی لوگوں کے مطابق شکایات ذیادہ ہوتی ہیں، سعودی عرب میں اس وقت 20 لاکھ پاکستانی 7 ارب ڈالرز زرمبادلہ سالانہ بھیجتے ہیں،سعودی عرب کے ساتھ حالیہ دنوں میں ورکرز کے حوالے سے معاہدہ ہوا ہے،سعودی عرب نے مطالبہ کیا بھکاری، بیمار لوگوں اور سکلز کے بغیر لوگ نہ بھیجیں۔

قائمہ کمیٹی نے 4 ہزار ایمپلائمنٹ کمپنیوں کی تفصیلات طلب کرلیں.

حکام وزارتِ اوورسیز نے کہا کہ پاکستانی بیرون ملک مجرمانہ سرگرمیوں میں سب سے ذیادہ ملوث ہیں،یو اے ای میں ہونے والے کل جرائم میں سے 50 فیصد جرائم میں پاکستانی ملوث ہونے کا انکشاف  ہے، پاکستانی شہریوں کے رویوں کے باعث ممالک دوسرے ممالک کے ورکرز کو ترجیح دیتے ہیں۔

سیکریٹری وزارتِ اوورسیزنے کہا کہ بیرون ملک جانے والوں میں سے 35 فیصد کا پتہ تب چلتا ہے جب ائیرپورٹ پر آتے ہیں۔ڈائریکٹ امیگریشن دنیا بھر میں ہوتی ہے،جاپان نے نسٹ یونیورسٹی کی الیکٹریکل انجینیرنگ کی پوری جماعت بک کر لی،سعودی عرب نے 10 ہزار بائیک ڈیلیوری بوائز مانگے ہیں،کل یورپی یونین کی ایک ٹیم آ رہی ہے جس سے بات ہو گی۔

وزارت اوورسیز نے بیرون ملک پاکستانیوں کی ٹک ٹاکس بنانے کی شکایات بھی کی۔

سیکریٹری وزارت اوورسیز  نے کہا کہ یو اے ای میں پاکستانیوں کی جانب سے عجیب ٹک ٹاکس بھی بنائی جاتی ہیں،پاکستانیوں نے یو اے ای میں ہونے والی بارش پر عجیب توجیہات پیش کیں،لوگوں کے لباس پر پاکستانی وہاں ٹک ٹاکس بناتے ہیں،ممالک ہمارے شہریوں کے ایسے رویوں اور اخلاقیات سے مایوس ہو رہے ہیں۔

مزیدخبریں