ویب ڈیسک: ڈرامہ نگار خلیل الرحمٰن قمر کو ہنی ٹریپ کرنے والے گروہ کے مرکزی ملزمان سابقہ ریکارڈ یافتہ نکلے۔
تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس ریکارڈ کے مطابق ملزم حسن شاہ کے خلاف ننکانہ صاحب میں اغواء ، تشدد ، بجلی چوری کے 2 مقدمات درج ہیں جبکہ ملزم کا ساتھی رفیق عرف فیکو قتل سمیت سنگین جرائم میں ملوث رہا ہے۔
پولیس ریکارڈ کے مطابق رفیق عرف فیکو کے خلاف قتل ، اقسام قتل ، تشدد کے 6 مقدمات شیخوپورہ میں درج ہیں،ملزم رفیق لاہور میں بھی قتل کے مقدمہ کا اشتہاری ہے،ملزم رفیق مرکزی ملزم حسن شاہ کے شوٹر کے طور پر آپریٹ کرتا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم حسن شاہ منشیات کا عادی ہے،افیون سمیت پکڑا گیا ہے۔