چیئرمین پی سی بی کا کرکٹ کے معاملات سابق کپتان وقار یونس کو سونپنے کا فیصلہ

03:06 PM, 30 Jul, 2024

 ویب ڈیسک: چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے  کرکٹ کے معاملات   سابق کپتان وقار یونس کو سونپنے کا  فیصلہ کر لیا ہے۔

 ذرائع کے مطابق چئیرمین محسن نقوی انتظامی امور دیکھا کریں گے ،  کرکٹ کے حوالے سے تمام فیصلوں کا ذمہ دار ایک  کرکٹر ہو گا ، شعبہ انٹر نیشنل ، ڈومیسٹک ، سلیکشن  کمیٹی کے امور، کھلاڑیوں کے این او سی سمیت تمام فیصلے کرکٹر کرے گا ۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ چئیرمین پی سی بی محسن نقوی ساری توجہ  ایڈ منسٹریشن پر دیں گے ، چیمپئینز ٹرافی  کے انتظامی امور پر چئیرمین  محسن نقوی کا اولین فوکس ہے ، سابق کپتان وقاریونس کو پی سی بی  میں اعلی عہدہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ وقار یونس مینز کرکٹ کے معاملات دیکھیں گے چئیرمین محسن نقوی کرکٹ کے امور وقار یونس کو سونپ دیں گے ۔

پی سی بی آئین 2014 کے مطابق چئیرمین اپنی پاور کسی کو سونپنے کا اختیار رکھتے ہیں ، وقار یونس قومی ٹیم سے متعلقہ تمام امور کے نگران ہوں گے۔ وہ نیشنل سلیکشن کمیٹی وائٹ بال ریڈ بال کوچز کو دیکھیں گے۔ 

ذرائع کا کہنا ہے چئیرمین محسن نقوی کرکٹ کےاہم امور میں تجربہ  کار کرکٹرز کو شامل کرنا چاہتے ہیں۔

مزیدخبریں