بوائے فرینڈ کیساتھ رات گزارنے جانے والی تیراک اولمپکس سے باہر

04:06 PM, 30 Jul, 2024

ویب ڈیسک: برازیل کی اولمپک کمیٹی نے اپنی تیراک اینا کیرولینا ویرا کو 2024 کے پیرس اولمپکس سے اس وقت باہر کر دیا جب وہ اپنے بوائے فرینڈ کے ساتھ رات گزارنے کے لیے سپورٹس ویلیج سے باہر چلی گئی۔ 22 سالہ ایتھلیٹ 100x4 میٹر کی فری سٹائل ریلے ٹیم کی رکن تھی۔ اینا کیرولینا 27 جولائی کو سیمی فائنل میں ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئی تھی۔

برازیلی میڈیا کے مطابق 26 جولائی سے ایک رات پہلے ویرا اور اس کے بوائے فرینڈ تیراک گیبریل سانتوس پیرس کی نائٹ لائف سے لطف اندوز ہونے کے لیے اولمپک ویلیج سے باہر نکلے تھے۔

برازیل کی اولمپک کمیٹی نے اسے سزا دینے کی کوشش کی تو کہا گیا کہ اس نے ان کے ساتھ بدسلوکی کی اور اس کی ملک واپسی کی فلائٹ فوری بک کرا دی گئی۔ سینٹوس جو مردوں کے 100x4 فری سٹائل کوالیفائر سے باہر ہو گئے تھے۔ معافی مانگنے کے بعد ان کی بھی سرزنش کی گئی۔

ان دونوں تیراکوں کو برازیلی تیراکی کی سنہری جوڑی کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔ ان کی مشترکہ پوسٹس کے ساتھ سوشل میڈیا پر ان کے فالوورز کی ایک بڑی تعداد موجود رہتی ہے۔

مزیدخبریں