اسلحہ کے زور پر لڑکی کو ہراساں کرنے والا اوباش گرفتار

04:12 PM, 30 Jul, 2024

ویب ڈیسک: شاہدرہ ٹاؤن پولیس نے اسلحہ کے زور پر لڑکی کو دوستی کے لیے ہراساں کرنے والے اوباش کو گرفتار کرلیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق شاہدرہ ٹاؤن پولیس نے بروقت رسپانس دیتے ہوئے ملزم کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق ملزم نے لڑکی کو ہراساں کرنے کے لیے اسلحہ کا استعمال کیا۔ 

لڑکی کی جانب سے ملزم شہباز کی فوری ویڈیو بنائی گئی۔ ملزم نے ویڈیو بنانے پر لڑکی سے موبائل چھین لیا۔ شاہدرہ ٹاؤن پولیس نے ملزم سے چھینا ہوا موبائل اور اسلحہ برآمد کر لیا۔

بتایا گیا ہے کہ ملزم شہباز علاقہ میں سر عام فائرنگ کرتا اور ویڈیو بنا کر وائرل کرتا تھا۔ ملزم معصوم شہریوں کو ڈرانے اور دھمکانے کے لیے پولیس اور وکلاء کا یونیفارم استعمال کرتا تھا۔ 

ایس ایچ او شاہدرہ ٹاؤن محمد رضا کے مطابق ملزم شہباز کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

مزیدخبریں