جماعت اسلامی،حکومت کے مابین مذاکرات میں تاحال کوئی پیش رفت  نہ ہوسکی، دھرنا جاری

05:05 PM, 30 Jul, 2024

(ویب ڈیسک )   جماعت اسلامی اور حکومت کے مابین مذاکرات میں تاحال کوئی پیش رفت نہیں ہوسکی۔ مذاکرات کا پہلا دور 28 جولائی کو کمشنر آفس میں ہوا تھا۔

تفصیلات کے مطابق   جماعت اسلامی کی مذاکراتی کمیٹی کو حکومت مذاکراتی کمیٹی کی جانب سے تاحال کوئی پیغام نہیں آیا۔

ادھر جماعت اسلامی کا دھرنا آج پانچویں روز بھی مری روڑ پر جاری ہے۔ حکومتی مذاکراتی کمیٹی نے جماعت اسلامی کے 10 مطالبات پر  ٹیکنیکل کمیٹی سے مشاورت کیلئے وقت مانگا تھا۔

مزاکرات کا دوسرا مرحلہ گزشتہ روز شروع ہونا تھا۔ حکومتی مذاکراتی کمیٹی نے تاحال جماعت اسلامی سے کوئی رابط نہیں کیا۔

حکومت کی غیر سنجیدگی پر جماعت اسلامی نے دھرنے کو اسلام آباد کی طرف روانہ کرنے کا اعلان کیا ہوا ہے۔

مزیدخبریں