(ویب ڈیسک ) ریسکیو کے مطابق گھکووال مین بازار ملت روڈ پر گودام کی چھت گر گئی ۔ گودام میں پرانے کپڑے کو علیحدہ کیا جاتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق گودام کی چھت گرنے سے دو مزدور خواتین جاں بحق اور تین خواتین زخمی ہوگئیں ہیں۔
اس حوالے سے ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ 20 مرلے کا گودام تھا جس کی چار مرلہ چھت بارش کا پانی جمع ہونے کی وجہ سے گر گئی۔ زخمی خواتین کو فوری طور پر ابتدائی طبی امداد دیتے ہوئے ہسپتال منتقل کر رہے ہیں۔