ویب ڈیسک: اوور سیزپاکستانیزگلوبل فاؤنڈیشن نے بارسلونا سپین میں شہداء پاکستان کو خصوصی خراج عقیدت پیش کیا۔
گزشتہ ہفتے اوورسیز پاکستانیز گلوبل فاؤنڈیشن کی جانب سے امریکی ریاست نیو جرسی میں شہداء پاکستان کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اسی تقریب کے تسلسل میں سپین کے شہر بارسیلونا میں اوور سیز پاکستانیز گلوبل فاؤنڈیشن کے ہیڈ کوارٹر میں تقریب کا انعقاد کیا گیا /
تقریب کی صدارت سپین کےصدرچوہدری عمران اختر، محمد سلمان گوندل (سینئر ممبر)، سپین کے کمیونٹی ایکٹیوسٹ محمد ساجد گوندل، مرزا بیگ نے کی یورپ کے سینیئر وائس پریزیڈنٹ فرحان اختر مہر نےپاکستان کے شہداء کو ہوم لینڈ ہیروز کا درجہ دیا ۔
فرحان اختر مہر نےکہا کہ شہداء ہمارا اثاثہ ہیں اور ہم پورے یورپ میں انکی قربانیوں کی داستاں بیان کریں گے۔اوور سیز پاکستانیز گلوبل فاؤنڈیشن کے ممبران نے دہشتگردی کیخلاف پاکستان کی کارائیوں کو سراہا۔
فاؤنڈیشن کےممبران اورشرکا نے بنوں میں شہید پاک فوج کے جوانوں کے لواحقین کے ساتھ اظہار ہمدردی اور یکجہتی کی ، پاک فوج کی قربانیوں کو نہ صرف ملک میں بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی سراہا جاتا ہے۔