کورونا سے مزید 27 افراد جان کی بازی ہار گئے

06:12 AM, 30 Jun, 2021

اویس
اسلام آباد ( پبلک نیوز) پاکستان میں کورونا سے مزید 27 افراد جان کی بازی ہار گئے، اموات کی مجموعی تعداد 22 ہزار 281 ہوگئی،24 گھنٹوں کے دوران 979 نئے کیس رپورٹ، مثبت کیسز کی شرح2 اعشاریہ 32 فی صد پرآگئی،31 ہزار606 مریض گھروں اور اسپتالوں میں زیرعلاج،ایک ہزار871 کی حالت تشویشناک۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر سے کورونا کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے مزید27مریض جاں بحق ہوگئے ،ملک میں مزید 979افراد میں کرونا کی تصدیق ہوئی، کورونا کے ایکٹیو کیسز کی 31ہزار 606 ہو گئی جبکہ ملک بھر میں کورونا کے 9 لاکھ 3ہزار 484مریض صحتیاب ہو چکے ہیں ۔پاکستان بھر میں 95ہزار 7371مصدقہ کورونا کیس سامنے آ چکے ہیں ،کورونا سے تاحال22ہزار 281اموات ہو چکی ہیں ،24 گھنٹوں میں ملک بھرمیں 42062ٹیسٹ کئے گئے۔
مزیدخبریں