حکومت نے موٹروے ٹول ٹیکس میں اضافہ کر دیا

10:34 AM, 30 Jun, 2021

حسان عبداللہ

کراچی: (ویب ڈیسک) نیشنل ہائی ویز اتھارٹی ( این ایچ اے) کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹی فیکیشن کے مطابق ٹول ٹیکس میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔جاری ہونے والے نوٹی فیکیشن کے مطابق موٹر وے ایم نائن جو کراچی اور حیدر آباد کو ملاتی ہے، کے درمیان سفر کرنے والی گاڑیوں کو یکم جولائی سے اضافی ٹول ٹیکس ادا کرنا پڑے گا۔

گاڑیوں کے لیے فی کلو میٹر ٹول ٹیکس 1 اعشاریہ 71 روپے سے بڑھا کر 1 اعشاریہ 99 روپے کر دیا گیا ہے۔ اسی طرح ویگن کیلئے 3 اعشاریہ 32 روپے۔ کوسٹر کے لیے 4 روپے 67 روپے، بس کے لیے 6 اعشاریہ 65 روپے جبکہ ٹرک کے لیے 8 اعشاریہ 95 روپے اور ٹریلر کے لیے 11 اعشاریہ 40 روپے فی کلومیٹر وصول کیا جائے گا۔

مزیدخبریں