سابقہ شوہر سے بدتمیزی کرنے والی سعودی خاتون کو سزا

11:43 AM, 30 Jun, 2021

اویس
جدہ ( ویب ڈیسک ) سعو دی عرب کی عدالت کے ایک خاتون کو اس لئے قید کی سزا سنائی ہے کیونکہ اس نے اپنے سابقہ شوہر کو توہین آمیز پیغامات بھیجے تھے ٗ شوہر کا کہنا ہے کہ اپنی سابقہ بیوی کی طرف سے اسے ذہنی اذیت کا سامنا کرنا پڑا۔تفصیلات کے مطابق سعودی فوجداری عدالت میں ایک شخص نے اپنی سابقہ بیگم کیخلاف کیس کیا کہ ان کی شادی کو ختم ہوئے سات سال ہو چکے ہیں مگر اس کی بیوی نے درجنوں ایسے میسج بھیجے ہیں جن کی وجہ سے اسے ذہنی اذیت کا سامنا کرنا پڑا اور اس اقدام پر اس کی سابقہ بیوی کو سزا دی جائے اور اسے معاوضہ دلوایا جائے ٗ سابقہ اہلیہ نے موبائل پر بھیجے جانے والے اپنے پیغامات میں مجھے آمر ٗ روبوٹ ٗ احساسات سے عاری ٗ کینہ پرور اور ذہنی مریض قرار دیا ہے۔اس حوالے سے خاتون کا موقف تھا کہ اس کے سابقہ شوہر نے بھی اسے موبائل پر الزامات والے میسج بھیجے تھے اور اس کے تمام میسج جوابی تھے ۔ سعودی فوجداری عدالت نے تمام حقائق جاننے کے بعد کوشش کی جائے شوہر اپنی درخواست واپس لے لے مگر جب اس نے ایسا نہ کیا تو خاتون کو عدالت کی طرف سے 72 گھنٹے قید کی سزا سنا دی گئی۔ عدالت نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ معاشرے میں جو شخص بھی الزام تراشی ٗ کسی دوسرے کیلئے ذہنی اذیت کا باعث بنے گا وہ جان لے کہ اسے ایک برس قید اور پانچ لاکھ ریال جرمانہ ہو سکتا ہے اور کئی بار یہ دونوں سزائیں ایک ساتھ بھی دی جا سکتی ہیں۔
مزیدخبریں