افغانستان سے پاکستان کی فوجی پوسٹ پر فائرنگ، 2 جوان شہید

12:30 PM, 30 Jun, 2021

احمد علی
شمالی وزیرستان(پبلک نیوز) افغان دہشتگردوں کی جانب سے ایک بار پھر بین الاقوامی سرحد کی خلاف ورزی، افغانستان کی جانب سے دہشت گردوں نے شمالی وزیرستان میں دواتوئی کے مقام پر فوجی چوکی پر فائرنگ کی۔پاکستان فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے 2 جوان شہید ہو گئے ہیں۔ شہدا میں 43 سالہ حوالدار سلیم اور 35 سالہ لانس نائیک پرویز شامل ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان افغانستان سے مسلسل مؤثر بارڈر کنٹرول کا مطالبہ کرتا چلا آیا ہے۔ پاکستان افغان سرزمین کو پاکستان میں دہشت گرد سرگرمیوں کے لیے استعمال کیے جانے کی شدید مذمت کرتا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستانی فورسز نے افغانستان کی جانب سے دہشت گردوں کی فائرنگ کا منہ توڑ جواب دیا۔
مزیدخبریں