پی آئی اے کا قطر کیلئے خصوصی پروازیں چلانے کا اعلان

01:20 PM, 30 Jun, 2021

شازیہ بشیر
اسلام آباد (پبلک نیوز) قومی ایئر لائن پی آئی اے کا اپنے ہم وطنوں کے لیے دوحہ کے لیے خصوصی پروازیں چلانے کا اعلان۔ پی آئی اے ترجمان کے مطابق خلیج کی ایئر لائنز کی جانب کورونا کی وجہ سے پاکستان کے لیے کم پروازیں ہونے کے سبب قومی ایئر لائن پی آئی اے کا اپنے ہم وطنوں کی سہو لت کے لیے اسلام آباد تا دوحہ اور واپسی کے لیے خصوصی پروازیں چلانے کا اعلان کیا گیا ہے۔ترجمان کے مطابق پی آئی اے 5 جولائی اور 12 جولائی کو اسلام آباد سے دوحہ کے لیے دو خصوصی پروازیں چلائے گی۔ دوحہ تا اسلام آباد کے لیے دو خصوصی پروازیں 6 جولائی اور 13 جولائی کو چلائی جائیں گی۔ پی آئی اے ترجمان کے مطابق رش سے بچنے کے لیے مسافروں سے گزارش ہے کہ جلد از جلد اپنے سفر کے لیے بکنگ کروا لیں۔ ٹکٹس کی بکنگ اور فروخت پہلے آئیں اور پہلے پائیں کی بنیاد پر دستیياب ہوں گے۔
مزیدخبریں