غلافِ کعبہ تیار، پاکستان کو تیاری کی سعادت کب ملی تھی؟

04:10 PM, 30 Jun, 2021

شازیہ بشیر
ویب ڈیسک: غلافِ کعبہ ( کسوہ) خادم حرمین شریفین کے سربراہ اور امام کعبہ شیخ عبدالرحمن السدیس کی باقاعدہ نگرانی میں تیار کیا گیا۔ غلاف کعبہ حج سے پہلے تیار کیا گیا۔ کسوہ پر مقدس عبارات و آیات منقش کی گئی ہیں۔ جن میں یا اللہ یا اللہ، لا إله إلا الله محمد رسول الله، سبحان الله وبحمده، سبحان الله العظيم، اور يا ديان يا منان جیسے خوبصورت کلمات بھی شامل ہوتے ہیں۔ غلاف کعبہ کی تیاری میں 16 قسم کی مختلف پیٹیاں شامل ہوتی ہیں۔ یہی نہیں بلکہ چھ اضافی پٹیاں بھی شامل ہوتی ہیں جبکہ زیریں پٹی میں 12 شمعوں کی پٹیوں کو بھی شامل کیا جاتا ہے اور ان پٹیوں میں سے 4 کو ارکان کعبہ سے لگا دیا جاتا ہے۔9 ذو الحجہ کے دن ہر سال غلاف کعبہ تبدیل کیا جاتا ہے۔ اس موقع پر پرانا غلاف اتار دیا جاتا ہے اور نیا غلاف بیت اللہ کی زینت بن جاتا ہے۔ 1962 میں غلافِ کعبہ تیار کرنے کی سعادت پاکستان کو ملی تھی۔
مزیدخبریں