واٹس ایپ کا ’ویو ونس‘ فیچر کیا ہے؟

06:00 PM, 30 Jun, 2021

احمد علی
ویب ڈیسک: پیغام رسانی کی ویب مشہور ایپلی کیشن واٹس کی جانب سے ایک نیا فیچر متعارف کرایا ہے۔ یہ فیچر اینڈرائیڈ بیٹا ورژن 2.21.14.3 پر ' ویو ونس' کے نام سے شروع کیا گیا ہے۔ واٹس ایپ کے حوالے سے تواتر کے ساتھ معلومات مہیا کرنے والی ویب سائٹ ویب بیٹا انفو کے مطابق ویو ونس کو آج سے آزمائشی طور پر متعارف کرا دیا گیا ہے جو ورژن 2.21.14.3 استعمال کرنے والے صارفین کے لیے دستیاب ہو گا۔یہ فیچر کیا ہے؟ ویو ونس فیچر بنیادی طور پر ویڈیو یا تصویر موصول کرنے والے صارف کو ایک ہی بار دیکھنے کی آپشن دے گا۔ صارف نے ایک بار بھیجی گئی ویڈیو یا تصویر دیکھ لی اور اس کے بعد چیٹ بند کر کے کھولی تو وہ وہاں پر موجود نہیں ہوں گی۔ ویو ونس کو استعمال کیسے کرنا ہے؟سب سے پہلے آپ کو پتہ لگانا ہو گا کہ یہ فیچر آپ کے پاس موجود ہے بھی یا نہیں۔ پتہ لگانے کا آسان طریقہ یہ ہے کہ کوئی بھی ویڈیو یا تصویر بھیجتے وقت آپ کو ساتھ میں یہ آپشن نظر آ جائے گی۔ اگر آپشن نہیں ہے تو آپ اپنے پاس موجود ایپلی کیشن کو اپڈیٹ کر لیں۔
مزیدخبریں