’عوام دشمن بجٹ کا پہلا نتیجہ موصول‘

06:40 PM, 30 Jun, 2021

احمد علی
اسلام آباد (پبلک نیوز) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کے ساتھ عوام دشمن بجٹ کا پہلا نتیجہ قوم کو موصول ہو گیا۔ آج پیٹرول دو روپے مہنگا ہوا ہے اور آہستہ آہستہ بجلی، گیس سمیت ہر اشیائے ضروریہ کے ساتھ اسے مزید مہنگا کیا جائے گا۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر رد عمل دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پٹرول کی قیمت میں اضافے نے سلیکٹڈ وزیراعظم کے عزائم بے نقاب کردئیے ہیں۔ وزیراعظم اوگرا کی آڑ میں عوام پر وار کر رہے ہیں۔انھوں نے مزید کہا کہ پٹرول کی قیمت میں اضافے سے مہنگائی کا طوفان آئے گا۔ اگر ملک معاشی ترقی کررہا ہے تو روزمرہ استعمال کی اشیاء کی قیمتوں میں کمی کے بجائے اضافہ کیوں ہورہا ہے؟
مزیدخبریں