سربراہ پاک فضائیہ کی ترک دفاعی صنعتوں کے صدر سے ملاقات

07:25 PM, 30 Jun, 2021

احمد علی
پبلک نیوز: سربراہ پاک فضائیہ کی ترک دفاعی صنعتوں کے صدر سے ملاقات، ایئر چیف کی ترک دفاعی پیداوار کے شعبے کی تعریف۔ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق ایئر چیف کی جانب سے ترک عسکری الیکٹرانک صنعت اور ترک ایرو اسپیس انڈسٹریز کا بھی دورہ کیا گیا۔ اس موقع پر کمانڈر ترک فضائیہ جنرل حسن کوکاکیز بھی ترک ایرو اسپیس انڈسٹریز میں موجود تھے۔ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کا کہنا تھا کہ دفاعی صنعت میں خود انحصاری اور جدیدیت کو استوار کرنے پر ترک دفاعی پیداوار کا شعبہ قابل تعریف ہے۔ ایک دوسرے کی صلاحیتوں کو بروئےکار لاتے ہوئے پاک ترک دفاعی صنعتی تعاون کو مزید مستحکم اور مربوط کیا جائے گا۔
مزیدخبریں