پیٹرول کے بعد ایل پی جی 19 روپے فی کلو مہنگی

07:50 PM, 30 Jun, 2021

شازیہ بشیر
اسلام آباد (پبلک نیوز) پیٹرول کے بعد ایل پی جی بھی مہنگی، اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت میں 19 روپے فی کلو اضافہ کر دیا۔ اضافے کے بعد گھریلو سلنڈر کی قیمت224اور کمرشل سلنڈر کی قیمت میں 863اتنا اضافہ ہوگیا۔ ایل پی جی کی قیمت میں ایک ماہ میں چوتھی بار اضافہ کیا گیا۔ موسم گرما میں ایل پی جی کی قیمت میں پہلی بار میں اتنا اضافہ کیا گیا ہے۔ ایل پی جی انڈسٹریز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عرفان کھوکھر کے مطابق زمینی راستے سے ایل پی جی پر ٹیکس عائد ہونے کی وجہ سے امپورٹ نہیں کی گئی۔ ایل پی جی امپورٹ نہ ہونے سے او جی ڈی سی ایل سمیت دیگر اداروں نے قمیت میں اضافہ کیا۔چیئرمین ایل پی جی انڈسٹریز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ جام شورو جوائنٹ وینچر ایک سال سے بعد ہے۔ جام شورو بند ہونے سے اربوں روپے کا نقصان ہو چکا ہے۔ 60 فیصد ایل پی جی کی امپورٹ بہت ضروری ہے۔ عرفان کھوکھر کا کہنا ہے کہ درآمدی ایل پی جی پر ٹیکس ختم کیا جائے تاکہ عوام کو سستی ایل پی جی ملے۔ حکومت کو 31 جولائی تک کی مہلت دی ہے۔ ایل پی جی پر ٹیکس ختم نہ ہوئے تو پھر ہرتال کریں گے۔
مزیدخبریں