خان پور کے قریب حادثہ، ٹرین کی بوگیاں پٹڑی سے اترگئیں
04:44 AM, 30 Jun, 2022
پشاور سے کراچی آنے والی عوامی ایکسپریس کی تین بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں، جس کے باعث ڈاون ٹریک آمدورفت کیلئے معطل ہوگیا۔ حادثہ خان پور کے قریب سٹی پھاٹک کے پاس پیش آیا۔ پٹڑی سے ٹرین اترنے کی وجوہات ابھی معلوم نہیں ہو سکی ہیں۔ ریلوے حکام کے مطابق حادثے میں کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے واضح رہے کہ اس سے قبل رواں سال مئی 2022ء میں بھی پشاور سے کراچی آنے والی رحمان بابا ایکسپریس ٹرین کی 5 بوگیاں انجن سمیت پٹڑی سے اتر گئی تھیں۔ تاہم اس حادثے میں بھی کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا۔ ریلوے حکام حادثہ کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں روانہ کر دیں۔ متاثرہ ریل گاڑی پشاور سے کراچی آرہی تھی۔ حکام کے مطابق ریلوے ٹریک کی بحالی میں 3 سے 4 گھنٹے لگ سکتے ہیں۔ حادثے کے بعد شاہ حسین ایکسپریس اور علامہ اقبال ایکسپریس کو جھمپیر ریلوے سٹیشن پر روک دیا گیا ہے۔ ٹریک بحالی میں تاخیر اور شدید گرمی کی وجہ سے مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔