پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ

06:01 PM, 30 Jun, 2022

احمد علی
اسلام آباد: حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا،اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 14 روپے 85 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے،جس کے بعد پٹرول کی قیمت 248 روپے 74 پیسے مقرر ہوگئی ۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 13 روپے 23 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے،جس کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 276 روپے 54 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی ہے۔ مٹی کے تیل کی قیمت میں 18 روپے 83 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے،جس کے بعد مٹی کے تیل کی فی لیٹر قیمت 230 روپے 26 پیسے مقرر ہوگئی ۔ اسی طرح‌لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 18 روپے 68 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت 226 روپے 15 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی ہے۔ وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12بجے سے ہوگا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول پر 10 روپے پیٹرولیم لیوی عائد کی گئی، ڈیزل، لائٹ ڈیزل اور مٹی کے تیل پر 5 پانچ روپے پیٹرولیم لیوی عائد کی گئی ہے۔
مزیدخبریں