شیخ رشیدکوبجلی کےبعد گیس کےبل کابھی بڑا دھچکا

12:14 PM, 30 Jun, 2024

ویب ڈیسک: سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید بھی یوٹیلیٹی بلز کے ہاتھوں پریشان ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق شیخ رشید کو بجلی کے بل کے بعد گیس کے بل کا بھی بڑا دھچکا لگ گیا۔

سابق وفاقی وزیر کو گیس کا ایک لاکھ روپے کا بل آگیا، شیخ رشید کو پہلے ہی بجلی کا بل ایک لاکھ 68 ہزار روپے آ چکا ہے۔

سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے دونوں یوٹیلیٹی بلز میڈیا کو دکھا دیئے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل شیخ رشید کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ نہ میری بیوی ہے، نہ میرے بچے ہیں، نہ اے سی چلاتا ہوں، میرا بجلی کا بل ایک لاکھ 68 ہزار روپے آیا ہے، بجلی کا بل زیادہ آنے کی وجہ سے میری مارکیٹ میں دکانیں بھی خالی ہوگئی ہیں۔

مزیدخبریں